ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا میں ایک ہی دن 1597ایم ایم بارش : موسلادھار بارش سے 7اموات،108دیہاتوں کو خطرہ

اترکنڑا میں ایک ہی دن 1597ایم ایم بارش : موسلادھار بارش سے 7اموات،108دیہاتوں کو خطرہ

Sun, 25 Jul 2021 18:32:48    S.O. News Service

کاروار:25؍جولائی (ایس اؤ نیوز)پچھلے کئی دنوں سے برس رہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے اترکنڑا ضلع بدحال ہوگیا ہے۔ بارش کی کمی ہوتے ہی  سیلاب سے ہوئے نقصانات کا بھیانک منظر آنکھوں کے سامنے دکھ بھری کہانی بیان کررہاہے۔ اترکنڑا ضلع کے سرسی ، جوئیڈا اور یلاپور کے کل 15مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں تو   7لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے جن میں سے تین کی اب بھی تلاش جاری ہے۔ 108دیہات سیلاب کی زد میں ہیں اور15287لوگ متاثرہوکر بازآباد کاری کے منتظر ہیں۔

ضلع نگراں کاروزیر شیورام ہیبارنے   ارکان اسمبلی ، ڈپٹی کمشنر، ضلع پنچایت سی ای اؤ اور افسران کے ساتھ بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا ہے اور متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے  انہیں بازآبادکاری کا تیقن دیا ہے۔ صرف جمعہ کو برسی بارش کی پیمائش 1597ایم ایم کی گئی ہے۔ جب کہ سنیچر کو بارش میں کمی دیکھی گئی اور کل 550ملی میٹر بارش  درج  ہوئی ہے۔

7لوگوں کی موت:ہوناور، سداپور، سرسی اور یلاپور میں فی کس  ای ایک شخص  بارش سے ہلاک ہوئےہیں تو انکولہ میں 2اور یلاپور کا ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ 59گھر مکمل اور 281گھروں کو عارضی نقصان پہنچا ہے۔ 43جانور لاپتہ ہوئےہیں ،ضلع میں اب تک 15249لوگوں کو  محفوظ مقامات پر منتقل  کیا گیا ہے۔ جن میں سے 15214لوگوں کو پناہ دی گئی ہے۔ تباہ کن بارش سے  912.88 ہیکٹر زرعی زمین کو نقصان  پہنچا ہے۔

15287متاثرین : ضلع میں کل 15287 لوگ   بارش کے سیلاب سےمتاثر ہوئےہیں۔ انکولہ میں 6276، ڈانڈیلی میں 94، ہلیال میں 95،کاروار میں 5298، کمٹہ میں 2870، منڈگوڈ میں 17،سداپور میں 284، سرسی میں 78اوریلاپور میں 275لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

کہاں کہاں زمین کھسکی:سرسی کے جالی گُڈا، بھئیرومبے، کیلگنی کیری ، بسرگونڈی، ایمے گونڈی ، کلوے گڈا، تئے منے، ہکی گدے، چنچلکی۔ جوئیڈا کے انشی گھاٹ میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں، اسی طرح  یلاپور تعلقہ کے ارے بائیل گھاٹ، دبگولی، کلچے، تلکے بائیل میں بھی زمین کھسکنے سے نقصانات ہوئےہیں۔ ارے بائیل اور انشی گھاٹ پر زمین کھسکنے سے ٹرافک بند ہے۔ ضلع میں 108دیہاتوں  کو بارش سے خطرہ درپیش ہے، انکولہ کے 32،ڈانڈیلی کے 3، ہلیال میں 1، کاروار میں 25، کمٹہ میں 36، منڈگوڈ میں 1، سداپور میں 5، سرسی میں 1اور یلاپور میں 1گھر کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔


Share: